جاپان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کو 10 سال گزرگئے

جاپان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کو 10 سال گزرگئے

ٹوکیو: جاپان میں   تباہ کن زلزلے اور سونامی کو 10 سال گزرگئے ،  مرنے والوں کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت   ٹوکیو میں منعقد کی جانے والی تقریب میں   جاپانی وزیر اعظم  اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین  اور رشتے داروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مرنے والوں کی یاد میں  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔   وزیر اعظم کا کہنا ہے مرنے  والوں کی یادیں ناقابل فراموش ہیں ۔

واضح رہے کہ 11 مارچ 2011 کو ساحل سمندر پر 9 اشاریہ شدت کے زلزلے  کے باعث برپا ہونے والی سونامی   نے شمال مشرقی علاقوں میں شدید تباہی مچائی۔

طاقتور سمندری لہریں گھروں، عمارتوں اور گاڑیوں  اور لوگوں کو بہا کر لے گئیں۔  زلزلے اور سونامی نے 18 ہزار سے زائد افراد کی جان لی۔