عمران خان پاگل ہوگیا، اس کے گلے میں پٹا ڈالا جائے : فضل الرحمن 

عمران خان پاگل ہوگیا، اس کے گلے میں پٹا ڈالا جائے : فضل الرحمن 
سورس: File

اسلام آباد:  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن  نے کہا ہے کہ عمران خان پیدائشی طور پر شرافت سے محروم ہے، وہ باؤلا ہوچکا ہے۔  الیکشن کمیشن اس کو لگام دے اور اس کے گلے میں پٹہ ڈالا جائے۔ الیکشن کمیشن نوٹس لے وزیراعظم کس طرح عوام میں تقاریرکررہا ہے، عمران خان کو لگام دی جائے پاکستان اب مزید اس طرح کے لوگوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمارے پاس اکثریت موجود ہے، آپ کے پاس ہے تو سیاسی جنگ لڑیں۔

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں  انہوں نے کہا کہ  عدم اعتماد کی تقاریر آتی ہیں تم حواس باختہ کیوں ہوگئے؟ اور گالیاں کیوں دیتے ہو؟ اس سطح کے انسان کو حکمران نہیں ہونا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی کیفیت خراب ہوچکی ہے ان کے حواس اڑچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  شرافت عمران خان میں پیدائشی طور پر شرافت نہیں تھی پتا نہیں کہاں سے یہ قوم کے گلے پڑ گئے لیکن اب قوم کی نجات کے دن قریب آگئے ہیں، جب ہم نے کال دی تو ایک گھنٹے میں پورا مل جام ہوگیا، عمران خان سن لو ہم تمہیں جام کرنا جانتے ہیں، تم نام بگاڑتے ہو، بداخلاقی کرتے ہو ، تمہاری زبان بتارہی ہے کہ تم وزیراعظم بننے کے اہل نہیں، تمہیں وزیراعظم بنانا اس منصب کی بے توقیری ہے ۔

مصنف کے بارے میں