واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے بتایا ہے کہ ایپک فیوری آپریشن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور ایران کے 50 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگی اہداف حاصل کرنے میں پراعتماد ہیں اور ایران کے خلاف کارروائیوں میں اہم پیشرفت ہو چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے اور اہداف حاصل ہونے کے بعد قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز سے تیل کی آزادانہ ترسیل کے لیے پرعزم ہیں اور توانائی کے شعبے میں مزید اقدامات کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ ایران میں 5 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی ڈرون حملوں میں 85 فیصد کمی آ گئی ہے۔