شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے غیر قانونی قرار دے دیے

12:26 PM, 11 Mar, 2026

سیول : شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ کارروائیاں غیر قانونی ہیں، خطے میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور عالمی عدم استحکام میں اضافہ کر رہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایسے بیانات اور اقدامات کو مسترد کیا جانا چاہیے اور انہیں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

شمالی کوریا نے ایرانی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اسی دوران، شمالی کوریا نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اور صدر کم جونگ ان نے کہا کہ بحری جہازوں کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے۔

مزیدخبریں