ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب

01:18 PM, 11 Mar, 2026

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقدہ ورچوئل کابینہ اجلاس میں سعودی حکومت نے واضح کیا کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اجلاس میں سعودی کابینہ نے ملکی فضائی دفاعی نظام کی اعلیٰ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نظام نے تنصیبات پر حملے کی کوششوں کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔

سعودی عرب نے ایرانی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ سویلین اہداف اور تیل کی تنصیبات پر حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ کابینہ نے خلیجی ممالک، عرب لیگ اور یورپی یونین کے اجلاسوں میں اپنائے گئے ایرانی جارحیت کے خلاف موقف کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں