ایرانی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون؛ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف عالمی برادری سے ایکشن کا مطالبہ

05:45 PM, 11 Mar, 2026

اسلام آباد / تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، جس میں خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری امریکہ اور اسرائیل سے ایران پر حالیہ حملوں اور اشتعال انگیزیوں پر جواب طلب کرے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ان حملوں کو نہ روکا گیا اور ذمہ داروں کا تعین نہ ہوا تو عالمی امن اور سلامتی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں