دبئی/مسقط :خطے میں جاری کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز اور خلیجِ عمان میں تین بین الاقوامی بحری جہازوں کو میزائل اور پروجیکٹائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق حملوں کا شکار ہونے والے جہازوں میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل ہیں۔
ایک جہاز کو دبئی کے قریب آبنائے ہرمز میں، جبکہ دوسرے کو عمان کے ساحل سے 11 ناٹیکل میل دور نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 100 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
سمندری حدود میں ہونے والی اس جنگی صورتحال نے خام تیل کی ترسیل (Supply Chain) کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا امکان ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر: آبنائے ہرمز اور خلیجِ عمان میں 3 بحری جہازوں پر حملے
08:37 PM, 11 Mar, 2026