ملک میں توانائی کا بڑا بحران ٹل گیا: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 4 جہاز بھی پاکستان پہنچ گئے

09:57 PM, 11 Mar, 2026

کراچی : حکومت کے بروقت اقدامات اور موثر حکمتِ عملی کے باعث ملک میں جاری توانائی کے ممکنہ بحران کے بادل چھٹ گئے ہیں۔ پیٹرول کی آمد کے بعد اب ایل پی جی (LPG) کے بھی چار بڑے بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں توانائی کے ذخائر کی صورتحال تسلی بخش ہوگئی ہے۔
ایک ماہ کا ذخیرہ مکمل ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایل پی جی کی آمد کے بعد ملک میں توانائی کا ذخیرہ اب تقریباً ایک ماہ کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سوئی گیس کے 4 جہاز لنگر انداز ہو چکے ہیں جبکہ مزید 4 درآمدی جہاز بھی راستے میں ہیں جو جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔
منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ عرفان کھوکھر نے واضح کیا کہ ملک میں ایل پی جی کی کوئی قلت نہیں ہے، تاہم کچھ کمپنیاں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ     مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔    ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور گراں فروشی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

مزیدخبریں