ایران میں اب کوئی ہدف نہیں بچا، جنگ جلد ختم ہو جائے گی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

10:06 PM, 11 Mar, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کو توقعات سے کہیں زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج اپنے طے شدہ وقت اور اہداف سے بہت آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایران میں اب کوئی ہدف باقی نہیں بچا، جتنا نقصان ہم نے پہنچایا ہے، اس کا 6 ہفتے میں ہونا بھی ناممکن سمجھا جا رہا تھا۔" انہوں نے پیش گوئی کی کہ اس شدید نقصان کے بعد اب یہ جنگ بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گی۔
ایرانی دفاعی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنی آزادی کھو چکا ہے اور اب اس کے پاس جوابی کارروائی کے لیے طیارے تک باقی نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اسی رفتار سے اپنا کام جاری رکھیں گے اور دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔صدر ٹرمپ نے تیل کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ بلا خوف و خطر آبنائے ہرمز کا استعمال جاری رکھیں۔
 امریکہ میں ایران کے حمایتی گروپوں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کے خطرے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "مجھے امریکا میں ایران کے حمایتی کسی حملے کی کوئی فکر نہیں ہے۔

مزیدخبریں