پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی، شائقینِ کرکٹ میں جوش

11:15 PM, 11 Mar, 2026

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایک تقریب کے دوران کر دی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے سی ای او Salman Naseer نے کہا کہ لیگ کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ٹرافی کو “انفینٹی” کا نام دیا گیا ہے جسے ایک مقامی جیولری کمپنی نے تیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایک خاندان کی مانند ہے اور تمام ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی۔ ان کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا فائنل مقابلہ 3 مئی کو کھیلا جائے گا، جبکہ اس مرتبہ پہلی بار ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس سے لیگ میں مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں