کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں جعلی مقابلے میں نوجوان یوسف کو زخمی کرنے کیس کی سماعت عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں جعلی مقابلے میں نوجوان یوسف کو زخمی کرنے کیس کی سماعت کی گئی۔ درخواست میں موقف دیا کہ جعلی مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکار معطل ہیں مگر ان کے خلاف کارروائی نہئں ہورہی۔
پاک کالونی پولیس نے میرے بیٹے یوسف کو جعلی مقابلے میں زخمی کیا۔درخواست گزار سے مبینہ معافی نامہ لکھوانے پر عدالت برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملزمان کو پکڑنے کے بجاۓ درخواست گزار سے معافی نامہ لکھوالیا۔عدالت نے پاک کالونی کے ڈی ایس پی عمران خان اور انسپکٹر ایس ایم بخاری کو حراست میں لے لیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ کو دو ہتھکڑیاں لے کر فوری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔جیل میں کچھ دن رہیں گے تو ذمہ داری کا احساس ہوگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔