کراچی:پاکستان کی بحری افواج کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے تیار کیا جانے والا پٹرولنگ جہاز ”دشت“ کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا.میڈیا اطلاعات کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے یہ بحری جہاز چین میں تیار کئے گئے ہیں،یہ تیسرا بحری جہاز جس کا نام دشت ہے اب کراچی بندرگا ہ پر پہنچ گیا ہے۔
کراچی بندر گاہ پہنچنے پہ میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریئرایڈمرل جمیل اخترنے بحری جہاز اور عملے کا استقبال کیا،بحری فوج کے ترجمان کے مطابق چین میں تیار کردہ ان جہازوں کو پاکستانی سمندری حدود میں منشیات اور انسانی اسملنگ دیگر جرائم کی روک تھام میں استعمال ہونگے۔
اسکے علاوہ یہ بحری جہاز گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کی حفاظت کے لیے بھی استعمال کئے جائیں گئے ۔یاد رہے چین پاکستان کی بحری فوجوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار کر رہاہے،خاص طور پر اقتصادی راہدری کے بحری راستوں کی حفاظت کے لیے چین اور پاکستان کے درمیان وسیع ترین تعاون موجود ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں