سرفراز اوپر نمبروں پر بیٹنگ کریں گے تو فائدہ ہو گا، شاہد آفریدی

سرفراز اوپر نمبروں پر بیٹنگ کریں گے تو فائدہ ہو گا، شاہد آفریدی
کیپشن: ٹیم میں صلاحیت ہے کہ وہ ٹاپ فور میں جگہ بنا سکے گی اور سیمی فائنل کھیلے گی، آٖفریدی۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ شاہد آفریدی آفیشل فیس بُک پیج

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ورلڈ کپ میں سرفراز جتنا اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کریں گے ٹیم کو اس سے فائدہ ہو گا۔ سرفراز جارح مزاج اور مثبت کھلاڑی ہیں جبکہ امید ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو اچھی طرح لیڈ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے اور بڑے ایونٹ میں پلیئرز کو محنت کرنا ہو گی کیوں کہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کو ہمیشہ مشکل ہوئی ہے جب کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھی رہی ہے۔

آٖفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں صلاحیت ہے کہ وہ ٹاپ فور میں جگہ بنا سکے گی اور سیمی فائنل کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ہر میچ میں یہ سوچ کر کھیلنا ہو گا کہ یہ آخری میچ ہے کیونکہ ہر میچ کو سنجیدہ لے کر کھیلنا لازمی ہے تاہم ٹیم کو جتنے تجربات کرنے ہیں انگلینڈ سے سیریز میں کر لئے جائیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ وہاب ریاض اور عامر کی حمایت کی ہے انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔