جنون کی حد تک شوق کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں آیا  ‘ حمزہ عباسی

جنون کی حد تک شوق کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں آیا  ‘ حمزہ عباسی

لاہور:ماڈل و اداکار حمزہ عباسی نے کہا ہے کہ جنون کی حد تک شوق کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں آیا ہوں ،ابھی سینئر زکے پیچھے بیٹھ کر سیکھ رہا ہوں کیونکہ جب تک ہم سینئرز کا احترام نہیں کریں گے اپنی منزل نہیں پا سکیں گے۔ 

حمزہ عباسی نے کہا کہ مجھے خواتین اداکاراﺅں میں مائرہ خان، صبا قمر اور سجل علی کی اداکاری بہت پسند ہے ۔ مردوں میں ہمایوں سعید ، احسن خان اور فہد مصطفی میرے پسندیدہ اداکار ہیں جبکہ سینئر زاداکاروں میں جاوید شیخ، غلام محی الدین اور شہزاد رضا میرے آئیڈیل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میری منزل ابھی بہت دور ہے اور اس کےلئے مجھے شب و روز محنت کرنا ہو گی تب جا کر میںمقام حاصل کر سکوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران رضا کابڑا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہر موقع پر میری رہنمائی کی ۔