پروپیگنڈا اور جھوٹ کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: امریکہ

پروپیگنڈا اور جھوٹ کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: امریکہ

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے،پروپیگنڈا اور جھوٹ کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔


تفصیلات کے مطابق  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ  انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو  کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی ،بلاول بھٹو سے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات ہوئی ، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

پریس بریفنگ میں نیڈ پرائس نے  مزید کہا کہ پروپیگنڈے اورجھوٹ کو تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی نئے پاکستانی ہم منصب سے 6 مئی کو گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔

نیڈ پرائس نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بلاول کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ پر زور دیا ، دونوں رہنماوں نے باہمی اقتصادی تعلقات، تجارت ، سرمایہ کاری سے متعلق تعاون پر بھی زور دیا، وزیر خارجہ ٹونی بلنکن اور بلاول میں توانائی، صحت اور تعلیم سے متعلق امورپر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعلقات ہیں۔

مصنف کے بارے میں