فیض حمید کو ’’کھڈے لائن‘‘لگانے والی زرداری کے بیان کی وضاحت بھی آگئی 

11:17 PM, 11 May, 2022

کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے کی جانیوالی دھواں دار پریس کانفرنس میں زرداری صاحب کچھ زیادہ ہی بول گئے جہاں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ فیض حمید تو کھڈے لائن لگ چکے ہیں ۔

آصف زرداری کے اس بیان کے بعد اب وضاحت بھی پیش کر دی گئی ہے ،کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کور کمانڈر پشاور سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سابق صدر آصف زرداری نےبرجستہ  کہا فیض حمید کی بات نہ کریں وہ کھڈے لائن ہیں، تاہم وزیر اطلاعات  شرجیل میمن کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پریس  کانفرنس کے آخر میں  کہا گیا جملہ  دانستہ نہیں  تھا  ۔

واضح رہے بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی سابق صدر آصف علی زرداری نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کے آخر میں جملہ دانستہ نہیں تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سوال سے قبل سابق صدر کا کہنا تھا کہ پہلی بار فوج غیرسیاسی ہوئی تو مجھے جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلوٹ نہیں کرنا چاہیے، ہمیں پتہ چل گیا کہ وہ غیر سیاسی رہ سکتے ہیں ،خواہش ہے کہ وہ ایسے ہی رہے۔

مزیدخبریں