آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی پر ملک بھر میں یومِ تشکر، عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

04:29 PM, 11 May, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، ہاتھوں میں قومی پرچم اور زبان پر "پاک فوج زندہ باد" کے نعرے تھے۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں لوگوں نے پاک فوج کی بہادری اور کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ عوام نے ملک کی سرحدوں کے دفاع پر افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا۔

کندھ کوٹ، کشمور، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ، رینالہ خورد، چنیوٹ، وہاڑی اور قصور میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں شرکاء نے "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے نعرے لگائے۔ سوات، مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالا حصار میں عوام نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور پاک فوج کے حق میں زبردست جذبات کا اظہار کیا۔

مظفر آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے ہونے والے مظاہرے میں "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے گونجے اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم تشکر اللہ کا شکر ادا کرنے، پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے اور قوم کے حوصلے اور اتحاد کو خراج تحسین دینے کا دن ہے۔

مزیدخبریں