پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں جلسے سے خطاب

10:22 PM, 11 May, 2025

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل نے مل کر پاکستان پر حملہ کیا، تاہم پاک افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

پشاور میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مسلح افواج کو اس جرأت مندانہ دفاع پر مبارک باد پیش کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ پاکستان کو نہ صرف اپنے دفاع میں مضبوط کردار ادا کرنا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اُمت مسلمہ کے مفادات کی ترجمانی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ:

"پاکستان کو مسجد اقصیٰ کی آزادی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز بن کر ابھرنا ہے، اور اس مقصد کے لیے قومی اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے۔

مولانا کے اس خطاب کو سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں وسیع توجہ حاصل ہو رہی ہے، جبکہ بعض حلقوں نے ان کے بیان کی نوعیت پر وضاحت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں