معرکۂ حق کا ایک سال: آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ "تُو یاد رکھیں" ریلیز، قوم کا لہو گرما دیا

11:55 AM, 11 May, 2026

راولپنڈی: معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) نے نیا ولولہ انگیز ملی نغمہ "تُو یاد رکھیں" جاری کر دیا ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ یہ نغمہ دفاعِ وطن کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں اور قومی غیرت کی عکاسی کرتا ہے۔
 آئی ایس پی آر کے اس نئے نغمے نے پوری قوم میں حب الوطنی کا نیا جوش پیدا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسے بھرپور پزیرائی مل رہی ہے اور شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کے بولوں نے ایک بار پھر دشمن کو پاکستانی جرات کا پیغام پہنچایا ہے۔ معرکۂ حق وہ تاریخی موقع تھا جب پاکستان نے ثابت کیا کہ دفاعِ وطن کی خاطر اس کی فوجی طاقت اور حربی صلاحیت عالمی سطح پر اس کی پہچان بن چکی ہے۔ یہ دن دشمن کی جارحیت کے خلاف بھرپور طاقت کے مظاہرے کی یاد دلاتا ہے۔
"تُو یاد رکھیں" نغمے کے ذریعے ان غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملکی سرحدوں کو محفوظ بنایا۔ یہ نغمہ اس عزم کو دہراتا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر چیلنج کا جواب "معرکۂ حق" جیسے جذبوں کے ساتھ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں