کزن نے والد کے قتل کی دھمکی دی، میں پرامن شہری بننا چاہتی ہوں": گرفتار خودکش بمبار خاتون کا اعترافی بیان

02:20 PM, 11 May, 2026

کوئٹہ: بلوچستان سے گرفتار ہونے والی خودکش بمبار خاتون نے اپنے لرزہ خیز بیان میں کالعدم تنظیم بی ایل اے (BLA) کے گھناؤنے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اسے اس کے اپنے ہی قریبی عزیز نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر دہشت گردی کی راہ پر چلنے کے لیے مجبور کیا۔
 خاتون کے مطابق، اس کے کزن نے اسے ڈرا دھمکا کر کالعدم تنظیم کے لیے کام کرنے پر لگایا۔ اس نے بتایا کہ "میرا کزن میری آنکھیں بند کر کے مجھے دو مرتبہ پہاڑوں پر لے گیا جہاں میری جبری ذہن سازی کی گئی۔"
 خاتون نے انکشاف کیا کہ اسے خودکش حملے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔ دہشت گردوں نے دھمکی دی کہ "اگر خودکش حملہ نہ کیا تو تمہارے والد کو گولی مار کر قتل کر دیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون کے منگیتر اور گھر والوں نے اسے اس راستے سے روکنے کی بہت کوشش کی، لیکن کزن کی جانب سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں نے اسے خوفزدہ کر رکھا تھا۔ خاتون نے اپنے بیان میں روتے ہوئے کہا کہ "میں بالکل بھی ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی، میں پڑھنا لکھنا چاہتی ہوں، زندگی میں آگے بڑھنا اور ایک پرامن شہری بن کر جینا چاہتی ہوں۔"

مزیدخبریں