وزیر اعظم آج سانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح کرینگے

وزیر اعظم آج سانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح کرینگے

سانگلہ ہل: وزیراعظم نواز شریف آج پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے پر سانگلہ ہل انٹر چینج کا افتتاح کریں گے۔ انتیس کروڑ بانوے لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے سے علاقے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

افتتاح کے ساتھ ہی شہر اور گردونواح کے دیہات براہ راست موٹروے سے منسلک ہو جائیں گے۔ تیز ترین سفری سہولت کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس کو منڈیوں تک پہنچانا بھی آسان ہو جائے گا۔

وزیرا عظم انٹرچینج کے افتتاح کے بعد سانگلہ ہل میں منعقدہ جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔