میری گرفتاری مسٹر بین کے کہنے پر ہوئی ہے : ڈاکٹر عاصم

میری گرفتاری مسٹر بین کے کہنے پر ہوئی ہے : ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بہت سے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں، نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟۔

کراچی میں کرپشن ریفرنسز کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو بدظن اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں. جو پارٹیاں کراچی اور صوبے کی سیاست کررہی ہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائیگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا، ملک ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے سب کو دعوت عام دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے، نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟