پی ایس ایل سے کرکٹ کو فائدہ ہوا، چیف سلیکٹر

پی ایس ایل سے کرکٹ کو فائدہ ہوا، چیف سلیکٹر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کو کرکٹ کے لئے فائدہ مند قرار دے دیا ، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے کرکٹ کو فائدہ ہوا ہے۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق انضمام الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو بے حد فائدہ ہوا ہے کیوں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کو فائدہ ہوا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کی گھٹنے کی انجری زیادہ خطرناک نہیں لیکن عثمان شنواری کی رپورٹ اچھی نہیں آئی ہے۔