آرمی چیف سے تبلیغی جماعت کے عمائدین کی ملاقات ، ترجمان پاک فوج

07:05 PM, 11 Nov, 2019

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تبلیغی جماعت کے عمائدین نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیزگام حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ پڑھی اور زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

مزیدخبریں