بھارتی لیجنڈ اداکار دھرمیندرکی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

10:13 AM, 11 Nov, 2025

ممبئی: بھارتی سینما کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے اور انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 89 سالہ دھرمیندرا اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، دھرمیندر کئی دنوں سے علیل تھے اور آج صبح حالت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران، اہلِ خانہ کی ہسپتال آمدورفت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، تاہم ابھی تک خاندان یا ہسپتال کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پچھلے ہفتے بھی دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، اور رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی کی گئی تھی۔ دھرمیندرا کی حالت کے حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی، مگر ان کے مداح اور فیملی کے افراد ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزیدخبریں