پہلا ون ڈے: سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، ابتدائی وکٹیں گر گئیں

04:38 PM, 11 Nov, 2025

راولپنڈی: سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا۔ تاہم چوتھے اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد میں 18 ویں اوور میں فخر زمان 55 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد محمد رضوان 5 رنز بنا کر پویلین واپس آئے۔ اس طرح پاکستان کی تیسری وکٹ 76 رنز پر گری۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے، اور سیریز میں پچھلی سیریز کی طرح بہترین پرفارمنس کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ون ڈے کے لیے ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسین طلعت اور محمد نواز شامل ہیں، جبکہ ابرار کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان چیریتھ اسالنکاکا نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

مزیدخبریں