امریکا نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے دو انتہائی مطلوب عہدیداروں طلا ل حمی اور فواد شکر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 1کروڑ 20 لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔
تفصیلاتے کے مطابق دونوں مذکورہ کمانڈر حزب اللہ کے انتہائی اہم ارکان ہیں اور انہیں کئی سال سے امریکا تلاش کررہا ہے۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق طلال حمی کے سر کی قیمت 70 لاکھ ڈالر اور فواد شکر کی 50 لاکھ ڈالر مقرر کی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق طلال حمی حزب اللہ کے عالمی نیٹ ورک کو چلا رہا ہے، اس پر دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہونے، امریکیوں کے اغوااور قتل جیسے الزامات عائد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں کمانڈروں کے سروں کی قیمت مقرر کرنا ان پر اور حزب اللہ پر پریشر بڑھانے کی ایک نئی کوشش ہے۔امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے دور عہدیداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے یا ان کی گرفتاری میں معاونت کرنے پر ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا ہے
خیال رہے کہ امریکا نے 20 سال قبل حزب اللہ کو ’دہشت گرد‘ تنظیم قرار دیا تھا۔
۔
دو دہشتگردوں کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ مقرر
06:17 PM, 11 Oct, 2017