دو سال تک پاکستان کی معاشی صورتحال نازک رہے گی:ورلڈ بینک

دو سال تک پاکستان کی معاشی صورتحال نازک رہے گی:ورلڈ بینک
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن:حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے اعلان کے بعد ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کی پیشگوئی کردی گئی ہے جبکہ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال دو سال تک نازک رہے گی، پاکستان کو شرح نمو میں اضافے کے لیے مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی نئی رپورٹ میں زور دیتے ہوئے ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت ہے.

رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کے وسائل محدود اور اخراجات زیادہ ہیں، پاکستان چڑھتی اور گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہوا ہے، اسے شرح نمو میں اضافے کے لیے مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔