ورلڈ بینک کی رپورٹ میں ملک کی معاشی صورتحال ابتر قرار

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں ملک کی معاشی صورتحال ابتر قرار
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو آٗنندہ دو برس تک کمزور قرار دے دیا ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک گرتی معیشت میں پھنسا ہے ، اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت کے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آٗئندہ دو برس تک ملک کی معاشی حالت کمزور رہے گی جس کی وجہ اخراجات کی زیادتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق معاشی کمزوری کی بڑی وجہ غربت میں اضافہ ہے ، حکومت کو لوگوں کو غربت سے نکالنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں دشواری ہوگی۔

بڑھتا خسارہ پائیدار بنیادوں پر طویل مدتی ترقی کے لیے کم کرنا ہوگا ، ورلڈ بینک کے مطابق شرح نمو میں اضافہ کیلئے سرمایہ کاری ، صنعتی پیداوار کو فروغ دینا ہوگا۔

پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس محدود مواقع ہیں ، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی گرتی معیشت میں پھنسا ہے اور اس کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔