ٹائسن فیوری ناقابل شکست، ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ کا ٹائٹل برقرار  

Tyson Fury defeats Deontay Wilder to retain WBC heavyweight title in Las Vegas
کیپشن: فائل فوٹو

لاس اینجلس: ٹائسن فیوری نے باکسنگ کے عالمی مقابلے میں ڈینوٹے وائلڈر کو شکست دے کر ورلڈ ہیوی ویٹ کا ٹائٹل برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے اس کلاسک مقابلے کے گیارہویں رائونڈ میں اپنے مدمقابل کو ناک آئوٹ کیا۔

برطانیہ کے باکسنگ لیجنڈ ٹائسن فیوری کا مقابلہ اب اینتھونی جوشوا کیساتھ کرانے کی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ جوشوا ڈبلیو بی ایف، آئی بی ایف اور ڈبلیو بی او کے ٹائٹل واپس حاصل کر لیتے ہیں۔ یہ بات فیوری کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ موجودہ دور میں ان سے بڑا باکسر اور کوئی نہیں ہے۔

ڈینوٹے وائلڈر کیخلاف اپنی فتح کے بعد انہوں نے بیان میں کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ میرا نام باکسنگ کے اوراق سے مٹایا نہیں جا سکتا حالانکہ میں نے آج تک کبھی اپنی بہترین پرفارمنس نہیں دی لیکن اس کے باوجود بھی کوئی باکسر میرا سامنا نہیں کر سکا۔

ٹائسن فیوری نے یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ میں ہی اس وقت دنیا کا سب سے بڑا باکسر ہوں، میں نمبر ون ہوں، اگر کوئی آگ سے کھیلے گا تو جلنا ہی اس کا مقدر ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ ڈیونٹے وائلڈر بھی ماضی میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن رہ چکے ہیں۔ ایک مرتبہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دوران مقابلہ اپنے حریف کو مار دیں، میں اپنے نام ایک موت درج کرنا چاہتا ہوں، وائلڈر کے اس بیان پر انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔