سائفر گمشدگی کیس، چیئر مین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے حکم ہائیکورٹ میں چیلنج

سائفر گمشدگی کیس، چیئر مین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے حکم ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سائفر گمشدگی کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کا خصوصی عدالت کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی  جس میں  9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے لکھا ہے کہ کیس کی نقول وصول کر لیں جبکہ نقول وصول نہیں کی گئیں۔ ٹرائل کورٹ نے  جیل سماعت کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کا بھی انتظار نہیں کیا۔
 
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کے 9 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور فرد جرم عائد کرنے سے روکا جائے۔


یاد رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں