برٹش ایئرویز نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کردیں,برطانوی طیارہ نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر لینڈنگ سے قبل ہی واپسی کی راہ لی

 برٹش ایئرویز نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کردیں,برطانوی طیارہ نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر لینڈنگ سے قبل ہی واپسی کی راہ لی

تل ا بیب: برٹش ایئر ویز نے اسرائیل میں کشیدہ صورتحال کے بعد  پروازیں معطل کردی ہیں۔ برٹش ایئرویز کے ایک طیارے نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل واپسی کا انتخاب کیا۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورتحال کی وجہ سے بہت سے ممالک نے پروازیں معطل کی ہیں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنابھی کرنا پڑا ہے۔ حال ہی میں برطانوی  پرواز BA165 تقریباً تل ابیب پہنچ گئی تھی  لیکن  پائلٹ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے  ہیتھرو ایئر پورٹ  واپسی کا راستہ لیا ۔

اسرائیلی ایئرپورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ برٹش ایئرویز کی پرواز نے جب واپسی کا انتخاب کیا تب راکٹ تل ابیب کے اردگرد پرواز کررہے تھے۔  سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے برٹش ایئر ویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کردی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں