واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے 20 نکاتی امن منصوبے کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔
امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے موقع پر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی پر اتفاق ہوا ہے۔
صدر ٹرمپ اسرائیل میں قیادت سے ملاقاتوں کے بعد مصر جائیں گے، جہاں اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب منعقد ہوگی۔
اگرچہ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام نہیں مل سکا، تاہم وہ غزہ جنگ بندی کو اپنی حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔