لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آمد و رفت بری طرح متاثر

12:39 PM, 11 Oct, 2025

لاہور:لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس کی سروس تیسرے دن بھی بند رہی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بسوں کی بندش کی وجہ سے عوام کی نقل و حمل مفلوج ہو گئی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی سڑکیں بند ہیں اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔

فیض آباد انٹرچینج، ایکسپریس وے، آئی جی پی روڈ سمیت دیگر اہم راستے سیل ہیں جس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں ٹریفک جام اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں