سرکاری افسران کے غیر ملکیوں سے رابطوں پر پابندی، وزارت داخلہ کا حکم نامہ جاری

12:54 PM, 11 Oct, 2025

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ایک نیا ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے سرکاری افسران پر غیر ملکیوں سے بلا اجازت روابط قائم کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق اب کسی بھی سرکاری افسر کو سیکریٹری داخلہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی غیر ملکی، بین الاقوامی نمائندے یا فارن مشن سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ پابندی نہ صرف سرکاری بلکہ نجی حیثیت میں غیر ملکی دعوتیں قبول کرنے پر بھی لاگو ہو گی۔ وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے۔

مزیدخبریں