ممبئی :پربھاس کی بلاک بسٹر فلم "کالکی 2898 اے ڈی" کے سیکوئل میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو شامل کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ دیپیکا پڈوکون کی جگہ سوماتھی کے کردار میں نظر آ سکتی ہیں، جو پہلی فلم کی مرکزی اداکارہ تھیں۔
فلم سازوں کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا، لیکن اطلاعات ہیں کہ عالیہ بھٹ اس کردار کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ اگر یہ فیصلہ حتمی ہو گیا تو یہ عالیہ کی پربھاس اور ہدایتکار ناگ اشون کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔
2024 میں ریلیز ہونے والی "کالکی 2898 اے ڈی" نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی، اور ہدایتکار ناگ اشون اس سائنسی فکشن سیریز کے اگلے حصے پر کام شروع کر چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سیکوئل میں دیپیکا پڈوکون شامل نہیں ہوں گی، جنہوں نے پہلی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ دیپیکا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ صرف آٹھ گھنٹے کام کرنا چاہتی تھیں، جبکہ فلم کے میکرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بڑی فلم مکمل توجہ اور وابستگی مانگتی ہے۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم "الفا" میں شرواری واگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، اور وہ رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ "لو اینڈ وار" میں بھی کام کر رہی ہیں۔