سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی

06:14 PM, 11 Oct, 2025

کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 4016 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
 
 

مزیدخبریں