ایک مذہبی جماعت کی جانب سے  پرتشدد احتجاج کیا جا رہا ہے، پولیس تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی :ڈی آئی جی آپریشنز لاہور 

07:16 PM, 11 Oct, 2025

لاہور: ایک مذہبی جماعت کی جانب سے لاہور میں پرتشدد احتجاج کیا جا رہا ہے، جہاں مسلح جتھوں نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ، املاک کو نقصان اور پولیس پر حملے کیے۔ احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے ہر ممکن کوشش کی کہ معاملات بات چیت سے حل ہوں، لیکن مظاہرین نے تشدد کا راستہ اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ پرتشدد کارروائیوں میں پولیس افسران سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ 1122 اور واسا کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

فیصل کامران کے مطابق بعض پولیس تھانوں پر حملے کیے گئے اور احتجاج کے دوران عام شہری براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس ریاست پاکستان اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں