پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

09:18 PM, 11 Oct, 2025

لاہور : پنجاب کے ضلع لیہ اور خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، دونوں علاقوں میں زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز لیہ سے 50 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ جھٹکوں کے فوراً بعد، شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اللہ کی پناہ میں گئے۔

حکام کے مطابق، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں