نائن الیون حملوں کو سولہ برس بیت گئے

نائن الیون حملوں کو سولہ برس بیت گئے

نیو یارک: گیارہ ستمبر دو ہزار ایک جسے دنیا نائن الیون کے نام سے جانتی ہے۔ امریکا پر دہشتگرد حملوں کا دن ہے۔ اس دن نیو یارک کے ہوائی اڈے سے چار مسافر بردار طیارے اغوا کئے گئے۔

ان میں سے دو طیارے نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرا دیئے گئے جبکہ تیسرا طیارہ محکہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹا گون پر گرایا گیا جس سے عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ چوتھا جہاز وائٹ ہاؤس کی طرف لے جایا جا رہا تھا جسے پنسلوانیا میں لڑاکا طیاروں کے ذریعے مار گرایا گیا۔

افغانستان میں مقیم القاعدہ کی قیادت نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی جس کو بنیاد بنا کر امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر دیا۔ سانحے کے رد عمل میں دنیا بھر میں بے گناہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے۔

امریکی مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی۔ ان حملوں کے بعد پوری دنیا میں مسلمانوں کا جو تاثر خراب ہوا اس کو ابھی تک بحال نہیں کیا جا سکا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں