روس کے بعد" بلیو ویل گیم "نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا,5افراد ہلاک

روس کے بعد

ممبئی:روس کے بعد بلیو ویل گیم نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس خونی گیم کے نوجوان نسل پرمنفی اثرات مرتب ہوتے نظر آرہے ہیں۔
اس گیم کے باعث اب تک150روسی نوجوان موت کے منہ میں اتر چکے ہیں اور اب اس گیم نے بھارت میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔اس گیم کی وجہ سے بھارت میں 5افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ "بلیو ویل گیم " میں کھیلنے والوں کو نت نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جیسے کہ صبح چار بجے سوکر اُٹھنا، ڈراؤنی فلمیں دیکھنا، اونچی عمارتوں پر چڑھنا جیسے خطرنا ک ٹاسک کھیلنے والوں کو دیئے جا تے ہیں ۔اور آخر کار کھیلنے والوں کو ایک تاریخ بتائی جاتی ہے جس دن ان کو خودکشی پر مجبور کیا جاتا ہے ۔
لہذاماہرین کا کہنا ہے کہ اس گیم سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری والدین پر عائد ہو تی ہے ۔