شفافیت اور انصاف کی باتیں کرنیوالے اپنے کردار اور گفتگو پر غور کریں، ریحام

شفافیت اور انصاف کی باتیں کرنیوالے اپنے کردار اور گفتگو پر غور کریں، ریحام

ہنگو: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے جبکہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا جبکہ سی پیک میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بے روزگاری، جہالت اور سماجی مسائل حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے تمام انتخابی وعدے محض نعروں تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور انصاف کی باتیں کرنیوالے اپنے کردار اور گفتگو پر بھی غور کریں ۔عوام سوچ سمجھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں