مرکزی جمعیت اہلحدیث نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا

مرکزی جمعیت اہلحدیث نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور: این اے 120 میں ضمنی الیکشن کا میدان سجنے میں چند دن رہ گئے ہیں۔ مریم نواز کی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر سے ملاقات ہوئی۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ نے بیگم کلثوم نواز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینیٹر ساجد میر نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی جماعت نہ صرف این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بلکہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ نون کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ مریم نواز نے حمایت کا اعلان کرنے پر ساجد میر کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو حلقے سے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں