وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر بلوچستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر بلوچستان پہنچ گئے

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان اہم دور پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں  گورنر بلوچستان امان اللہ خان اور وزیراعلیٰ جام کمال نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، اسد عمر، قاسم خان سوری اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی اور بلوچستان میں سیلاب سےمتاثرہ اضلاع سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔وزیراعظم کو صوبے میں کورونا وائرس اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، عمران خان کو صوبے کے ترقیاتی امور سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات بھی وزیر اعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔