گرفتار ہونے والا پولیس اہلکار ٹک ٹاک سٹار سے زیادتی کا مرتکب ، رپورٹ آگئی

گرفتار ہونے والا پولیس اہلکار ٹک ٹاک سٹار سے زیادتی کا مرتکب ، رپورٹ آگئی

کراچی :گلشن اقبال پولیس کے ہاتھوں گرفتارپولیس اہلکار ٹک ٹاک سٹار امبرین سے زیادتی میں بھی ملوث نکلا۔

زمان ٹاؤن پولیس نے ٹک ٹاکر امبرین ڈول کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 959/21بجرم دفعات 376 اور 506 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا تھا جس میں مدعیہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکارعثمان اکبر نے متعدد مقامات پرزیادتی کا نشانہ بنایا۔

امبرین ڈول کے ویڈیو بیان کے مطابق پولیس اہلکارعثمان اکبر نے پولیس نوکری کا جھانسا دیکر نمبر لیا ،نوکری کے لیے ملوانے کا کہہ کرشارع فیصل کی جانب لیکر گیا اور گیسٹ ہاؤس میں زبردستی زیادتی کی جبکہ میری تصاویراوروڈیو بھی بنالی اس کے بعد مجھے بلیک میل کرنے لگا ۔امبرین ڈول کا کہنا تھا کہ عثمان اکبر زمان ٹاون تھانے لیکرگیااورتھانے کے اندر بھی متعدد دفعہ زیادتی کا نشانہ بنایا   اور اس کا  تھانے کے چند اہلکاروں کو بھی علم ہے ۔

امبرین کا کہنا تھاکہ عثمان سرعام مارتا ہے اورزبردستی ساتھ لیجاکرزیادتی کرتا رہا،انہی وجوہات کی بناءپرگھر سے نکلنا چھوڑ دیا تو دھمکیاں دینے لگا،امبرین نے الزام عائد کیا کہ عثمان نے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی جس کی وجہ سے خوف کے باعث گھر میں محصور ہو کر رہ گئی، امبرین نے مزید بتایا کہ عثمان اکبر اکثر مجھے پولیس موبائل میں لے جاتا تھا موبائل میں بھی وڈیو بنائی گئی،امبرین نے پولیس کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ عثمان اکبرکوسخت سے سخت سزا دی جائے۔