وفاقی حکومت نے اداکار عمر شریف کے علاج میں تعاون کی یقین دہانی کرادی

وفاقی حکومت نے اداکار عمر شریف کے علاج میں تعاون کی یقین دہانی کرادی

کراچی : وفاقی حکومت نے اداکار عمر شریف کی علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔ یہ یقین دہانی وزیراطلاعات فواد چوہدری اورگورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کی عیادت کے دوران کرائی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجی ہسپتال میں اداکار عمر شریف کی عیادت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے عمر شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ان کو حکومت کی طرف سے ان کے علاج میں مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ۔ 

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے اداکار عمر شریف کے علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ 

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اداکار عمر شریف کی جلد صحتیبابی کی دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداکار عمر شریف نے کامیڈی کے میدان میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف کامیڈین و اداکارعمر شریف کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اداکار عمر شریف کی بیماری کا سن کر دلی دکھ ہواہے۔ عمر شریف نے کا میڈ ی اور اداکار ی میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف ہمارے ہیروہیں اورپاکستانی اپنے ہیرو کی قدر کرنا جانتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عمر شریف جلد مکمل صحت یاب ہوں اور جلد اپنے مداحوں میں پھر سے خوشیاں بانٹیں ۔