ایشیا کپ 2025: آج بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کھیلیں گی

01:36 PM, 11 Sep, 2025

دبئی : ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں آج بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ نے اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان سے 94 رنز سے شکست کھائی تھی، جبکہ بنگلہ دیش ٹیم حال ہی میں لگاتار تین ٹی 20 سیریز جیت کر ایونٹ میں داخل ہوئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی، لیکن موجودہ ہانگ کانگ ٹیم میں اس وقت کے صرف دو کھلاڑی شامل ہیں۔

مزیدخبریں