ممبئی :بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 19 کے میزبان سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی سے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد شو کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
حفاظتی اقدامات کے تحت شو میں اب حاضرین کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی تاکہ سلمان خان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شو کی روانی برقرار رہے۔
بگ باس کی ٹیم نے تقریباً 600 افراد کو 24 گھنٹے شفٹوں میں تعینات کیا ہے اور ہر شخص کا سخت بیک گراؤنڈ چیک کیا جاتا ہے۔ اس پابندی کے باعث ہفتہ وار ’ویک اینڈ کے وار‘ میں مداحوں کا آنا بند کر دیا گیا ہے۔
جان سے مارنے کی دھمکیاں،سلمان خان کی حفاظت کے لیے بگ باس شو میں حاضرین کا داخلہ بند کر دیا گیا
04:09 PM, 11 Sep, 2025