اسلام آباد:نئے سروے کے مطابق پاکستان مصنوعی ذہانت (اے آئی) استعمال کرنے والے دنیا کے ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ شوارٹز ریزمین انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی اینڈ سوسائٹی کے سروے میں پاکستان 21 ممالک میں چوتھے نمبر پر آیا ہے، جبکہ بھارت، کینیا اور برازیل پہلے تین نمبر پر ہیں۔
سروے میں 26 فیصد پاکستانیوں نے اے آئی کو مثبت، 39 فیصد نے اچھی، جبکہ 8 فیصد نے منفی رائے دی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں اے آئی کو روزگار، معیشت اور سرکاری خدمات میں مواقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی کے موثر اور اخلاقی استعمال کے لیے اداروں کو واضح پالیسی بنانی ہوگی تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہو۔ پاکستان میں 146 ملین سے زائد براڈ بینڈ صارفین کی موجودگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اے آئی عوامی سطح پر تیزی سے پھیل رہا ہے۔
پاکستان دنیا کے ٹاپ 5 اے آئی استعمال کرنے والے ممالک میں شامل
04:28 PM, 11 Sep, 2025