ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کا اعلان

04:45 PM, 11 Sep, 2025

کراچی: ٹویوٹا سوسائٹی موٹرز نے کرولا کراس کی تمام ویریئنٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت قیمتوں میں 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

یہ رعایت مارکیٹ میں کرولا کراس کی فروخت بڑھانے کے لیے دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل کمپنی نے دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ کرولا کراس پاکستان میں ایک مقبول ہائیبرڈ کمپیکٹ SUV ہے، جو ایندھن کی بچت اور آرام دہ ڈرائیونگ فراہم کرتی ہے۔

کرولا کراس 1.8L HEVX کی قیمت میں 5 لاکھ 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 89 لاکھ 55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 1.8L HEV کی قیمت بھی 4 لاکھ 64 ہزار کم ہو کر 85 لاکھ 55 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، 1.8L GASX کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار روپے کی رعایت دی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 79 لاکھ 55 ہزار روپے ہے، جبکہ 1.8L GAS ماڈل کی قیمت 6 لاکھ 14 ہزار روپے کم کر کے 72 لاکھ 55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ قدم صارفین کو معیاری گاڑیاں مناسب قیمت پر فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں